پتور5؍فروری (ایس او نیوز) اپن انگڈی ۔سبرامنیا ہائی وے پرکونٹور کے پاس پیش آنے والے ایک حادثے میں آلنکارو گاؤں کے رہنے والے دنیش (30سال) نامی شخص کی جان چلی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ جب دنیش کڈبا کی طر ف جارہاتھا تو سامنے سے آنے والی دُرگا شامیانہ والوں کی پِک اَپ نے اس کی موٹر بائک کو ٹکر ماردی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ دنیش بائک سے اچھل کر سڑک پر گرپڑا اور اس کے سر پر سخت چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی فوت ہوگیا۔دنیش کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ابھی کنوارا تھا اورمیستری کا کام کیا کرتاتھا۔ اس کا بوڑھا باپ اتوارکو لگنے والے ہفتہ واری بازارمیں ترکاریاں اور پھل فروخت کرکے زندگی بسر کرنے میں تعاون کرتاتھا۔ دنیش ہی اپنے بوڑھے والدین اور بہنوں کا بڑا سہارا تھا۔
پولیس افسران او رعملے نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس درج کرلیا ہے۔